سرسی:26؍جون(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کی جانب سے 6جولائی کی صبح بھٹکل تعلقہ کے مرڈیشور ، آر این ایس پالی ٹکنک میں ’یوم ِ صحافت‘ منایا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع کے اسوسی ایشن کے صدر رادھا کرشنا بھٹ نے دی ہے۔
سرسی کے پتریکابھون میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ پروگرام میں امسال کے شیام راؤ کا ایوارڈ جی سبرائے بھٹ بکل اور اجیّ بل دتا ندھی ایوارڈ نرسمہا ساتوڑی کو دیا جائے گا۔بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ان دونوں کو کرناٹکا ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے ریاستی صدر شیوانند تگڈو اور ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیرکے ہاتھوں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ وجئے کرناٹکا کے مدیر ہری پرکاش کونےمنے خصوصی مقالہ پیش کریں گے۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار ، پریس اسوسی ایشن کے ریاستی جنرل سکریٹری بی سی لوکیش، مرڈیشور ہیومن ویلفئیر اسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر امین الدین گوڈا مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہونگے۔
رادھا کرشنا بھٹ نے بتایا کہ پروگرام میں ماہر تعلیم ایم وی ہیگڈے کی تہنیت کی جائے گی۔ اسی طرح اخبار سپلائی کرنے والے آنند بھٹ بھٹکل اور مدھو کائی کنی کی بھی عزت افزائی کی جائے گی۔انہوں نے ضلع کے سبھی اخبارنویسوں سے اس پروگرام میں کثیر تعداد میں شریک ہونےکی اپیل کی ہے۔ پریس کانفرنس میں ضلع جنرل سکریٹری نرسمہا اڑی ، نائب صدر پردیپ شٹی ، خازن سومنگلا ہونےکپا وغیرہ شریک تھے۔